Prime Minister Nawaz Sharif visit India today

Updated: April 25, 2024 Published: 2014-05-26


(eNews.pk) - Today Prime Minister of Pakistan Nawaz Sharif visit India.Today, Nawaz Sharif attend Narindra Maudi swearing-in-ceremony in New Delhi. Officials are stay there one day and they meet with new elected Indian Prime Minister Narindra Maudi and Indian new President separately.













نامزد بھارتی وزیر اعظم کی حلف برداری؛ وزیراعظم نواز شریف آج دلی جائیں


نامزد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم نواز شریف آج دلی جائیں گے۔ برصغیر پاک و ہند کی سڑسٹھ برس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی وزیر اعظم، بھارتی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف نامزد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر آج نئی دلی جائیں گے،تقریب میں شرکت کیلئے سارک ممالک کے سربراہان کی دلی آمدکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس موقع پر دارالحکومت میں انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، نئی دلی کی رائے سینا ہل پر تعمیر کیے گئے بھارتی ایوان صدر کے قریبی علاقے کو فوجی قلعے میں تبدیل کردیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کمانڈوز اور اسنائپرز سمیت سات ہزار سیکیورٹی اہل کاروں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں، نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں سارک ملکوں کے سربراہوں سمیت تین ہزار مہمان شرکت کریں گے،لیکن سب سے زیادہ اہمیت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں جانے والے پاکستانی وفد کو دی جا رہی ہے،اگر چہ ون آن ون اس ملاقات کو علامتی ملاقات کہا جارہا ہے،لیکن امور خارجہ کے ماہرین کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب نریندر مودی اور صدر پرناب مکھر جی سے ہونے والی الگ الگ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکراتی عمل کی بحالی اور مسائل کے حل پر زور دیں گے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک ،بھارت وزرائے اعظم آدھے گھنٹے کی ملاقات ابھی شاید ایک دوسرے کے دل کا حال جاننے اور برسوں سے جمی برف پگھلانے کا ایک موقع ہوسکتی ہے،لیکن یہ بیٹھک آئندہ کے تعلقات کی سمت متعین کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
Post your comments regarding:
Prime Minister Nawaz Sharif visit India today
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3