Polls European Union result

Updated: April 25, 2024 Published: 2014-05-26


(eNews.pk) - There is the elections in London. The European Parliament election results are start coming. In election the European Peoples Party will win at that stage. According to the situation the European Peoples Party will win this elections.













یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج آنا شروع


یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے، دائیں بازو کی جماعت یورپین پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ برطانیہ سے تین پاکستانی نژاد رہنما بھی یورپی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ یورپی یونین کے 28 رکن ممالک میں یورپی پارلیمنٹ کی 751 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق یورپین پیپلزپارٹی 211 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آسکتی ہے، سوشلسٹ پارٹی 193سیٹوں کیساتھ دوسرے اور یورپی اتحاد کی مخالف پارٹیوں کو130نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ ان انتخابات میں 28 رکن ممالک میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔ فرانس میں ابتدائی نتائج کے مطابق قدامت پسند تنظیم نیشنل فرنٹ کوسب سے زیادہ نشستیں ملنے کاامکان ہے۔ امیگریشن کی مخالف جماعت کو 74 میں سے 26 سیٹیں ملنے کی توقع ہے جبکہ حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی کو شکست کا سامنا ہے، فرانسیسی وزیراعظم نے ممکنہ نتائج کو سیاسی زلزلہ قراردیا ہے۔ برطانیہ میں یورپی یونین کی مخالف یونائیٹڈ کنگ ڈَم انڈی پینڈنٹ پارٹی کو واضح کامیابی ملنے کاامکان ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق برطانیہ سے 3 پاکستانی نژاد رہنما بھی کامیاب ہوئے ہیں جن میں بریڈ فورڈ سے کنزرویٹوپارٹی کے سجاد کریم ، مانچسٹر سے لیبر پارٹی کے افضل خان اور لیڈز سے یونائیٹڈ کنگ ڈَم انڈی پینڈنٹ پارٹی کے امجد بشیر شامل ہیں۔ سجاد کریم تیسری بار یورپی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اسپین کی دو بڑی جماعتوں کو شکست کا سامنا ہے جبکہ یورپی یونین مخالف تنظیم کو بڑی کامیابی ملنے کاامکان ہے۔ اٹلی میں بائیں بازو کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
Post your comments regarding:
Polls European Union result
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3