Political party (PTI) jalsa in Faislabad

Updated: April 20, 2024 Published: 2014-05-26


(eNews.pk) - There is the jalsa of Political Party (PTI) in Faisalabad. The Chairman of (PTI) Imran khan say in the jalsa that the present government going downward after one year. Imran Khan also say that after one year the present Government do nothing for peoples of Pakistan. He also say about the rigging in the elections. He announced that there next target is Sialkot.













حکومت کو ایک سال گزرگیا لیکن عوام کا طرز زندگی مزید بدترہوگیا، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک سال گزر گیا لیکن عوام کی زندگی میں بہتری نہ آسکی، تحریک انصاف عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے ملک بھر میں مہم چلائے گی اور اس سلسلے میں اگلا پڑاؤ 7 جون کو سیالکوٹ میں ڈالا جائے گا۔
فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں الیکشن میں دھاندلی اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوتے اس وقت تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا، جس ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوتے وہاں خوشحالی ممکن نہیں، جس دن 4 حلقوں کی دوبارہ گنتی ہوگئی اس دن عوام پرسب کچھ واضح ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن سے قبل قوم سے کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت نے قرض لینے میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ملکی تاریخ میں بیرونی قرضہ 60 ارب ڈالر تھا لیکن ایک سال کے دوران موجودہ حکومت نے عوام کو مزید 50 ارب ڈالر کا مقروض کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے روزانہ ملکی خزانہ کا ایک ارب روپے نقصان کیا جارہا ہے جبکہ عوام بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے اور انہیں علاج معالجے کی بھی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ ہر چیز کی قیمت ہے اور پیسے کے ذریعے ہر چیز خریدی جاسکتی ہے، نوجوانوں کو خریدنے کے لئے لیپ ٹاپ دیے جارہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ نظریے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 7 جون کو فیصل آباد کے بعد سیالکوٹ میں سونامی پڑاؤ ڈالے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ انصاف کا نہ ہونا ہے، ملک میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت ہے جہاں سیاستدان اپنے بچوں کو حکمرانی کے لئے تیار کررہے ہیں، جمہوریت میں میرٹ ہوتا ہے اور تحریک انصاف ملک میں جمہوریت لاکر دکھائے گی، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے پارٹی کے اندر انتخابات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چار حلقوں میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، حامد زمان نے نئے پاکستان کا خواب دیکھ کرلاہور سے الیکشن لڑا لیکن دھاندلی کے ذریعے اسے ہرا دیا گیا این اے 118 کا رزلٹ آیا تو پتا چلا کہ 90 ہزار ووٹ جعلی نکلے۔ الیکشن میں دھاندلی کرانے میں مسلم لیگ (ن)، سابق چیف جسٹس اور میر شکیل الرحمان برابر کے شریک ہیں اور انتخابات کے دوران دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
جلسے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شام محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ میٹرو ٹرین کے بجائے روٹی کپڑا اور مکان عوام کی اب بھی بنیادی ضرورت ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھارت ضرور جائیں لیکن وہاں پہنچ کر کشمیریوں کے خون کو نہ بھول جانا اور پاکستانی پانیوں پر ضرور بات ہونی چاہئے، انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نئی دلی سے شفاف انتخابات کا گر سیکھ کر بھی پاکستان آئیں ۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کا ہاتھ نوجوانوں کی نبض پر ہے، قوم نے اپنی تقدیر بنانے کا اختیار عمران خان کو دیدیا ہے ہم عمران خان کی زبانی قوم کے بہتر مستقبل کا فیصلہ سننے کے لئے تیار ہیں، قوم کو آج تک دھوکا دیا گیا، مسائل کے نام پر لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے بغاوت جاری رکھوں گا، دھوبی گھاٹ کے جلسے میں ہی نون لیگ سے بغاوت کی ، 44 سال کے دوران کئی بار اس گراؤنڈ میں جلسوں سے خطاب کئے لیکن آج جیسا جوش و ولولہ کبھی نہیں دیکھا۔
پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت مزدوروں کے لئے موت کا پیغام ہے اور امید ہے قربانی کی عید سے پہلے قربانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نا بجلی ہے، ناگیس ہے اور نہ ہی عوام کے لئے روزگار کے مواقع، لوگوں سے ان کے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے، ماضی کی کرپٹ حکومت نے 5 فیصد مہنگائی کی لیکن آج مہنگائی 9.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے.
اس سے قبل تحریک انصاف کےجلسے کے لئے دھوبی گھاٹ میں 20 ہزار کرسیاں لگا ئی گئیں تھیں جبکہ میدان سمیت اطراف کے تمام علاقوں میں تحریک انصاف کے پرچم، عمران خان کے بڑے بڑے پورٹریٹس اور تہنیتی کلمات پر مشتمل بورڈز آویزاں کئے گئے ، پنجاب حکومت کی جانب سے جلسے کے موقع پر جلسہ گاہ کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے جبکہ سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتطامات کئے گئے تھے۔
Post your comments regarding:
Political party (PTI) jalsa in Faislabad
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3