Parachinar Suicide attacked 50 killed

Updated: April 20, 2024 Published: 2013-07-27


(eNews.pk) - Parachinar : Two suicide attacked in market and 50 killed and 187 injured in incident. Suicide attacker has blasted himself exact few minutes before Aftaar.













پارا چنار:2 خودکش دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی


پارہ چنار…دہشت گردوں نے پاراچنار میں افطاری کی خریداری کیلیے بازاروں میں موجود روزے داروں کو خون میں نہلادیا 2 خودکش دھماکوں میں 50افراد جاں بحق جبکہ 187 افراد زخمی ہوگئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دہشتگردوں نے پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ سے متصل مین بازار کو نشانہ بنایا جہاں یکے بعددیگرے 2 خودکش دھماکے ہوئے،دھماکوں کے درجنوں شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا،دہشتگردی کی یہ واردات افطار سے چند منٹ پہلے اس وقت کی گئی جب روزہ دارافطاری کے لیے بازاروں میں خریداری کررہے تھے،پہلے خودکش بمبار نے پاراچنارکے میں بازارمیں مرکزی امام بارگاہ کے سامنے خودکودھماکے سے اڑایا،اس دھماکے کو ابھی 2منٹ کا وقفہ بھی نہ گزرا تھاکہ امام بارگاہ کے قریب ہی واقع اسکول کے سامنے ایک اوردھماکاہوگیا،پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسودکے مطابق دونوں دھماکے بازاروں میں کیے گئے اس لئے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا، دہشتگردنمازجمعہ کے دوران دھماکے کرناچاہتے تھے تاہم مسجدوں کے اطراف سخت سیکورٹی حصار کے باعث وہ کامیاب نہ ہوسکے ،،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا خودکش حملہ آور کم عمر نوجوان تھا، جبکہ دوسرے حملہ آور نے اس وقت خود کو اڑایا جب پہلے دھماکے کے بعد بازار میں بھگدڑ مچی،گورنرخیبرپختون خواانجینئرشوکت اللہ نے جاں بحق افرادکے ورثا کیلیے3/3لاکھ اورزخمیوں کیلیے1/1 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب قبائلی عمائدین نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایجنسی بھر میں 3روزہ سوگ منانے اور ہفتے کو تمام بازاربند رکھنے کی اپیل کی ہے۔
Post your comments regarding:
Parachinar Suicide attacked 50 killed
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3