Pakistan Protection Bill approved

Updated: April 20, 2024 Published: 2014-07-01


(eNews.pk) - In Islamabad there is the National Assembly of Pakistan even after the Senate approved the Pakistan Protection Bill in 2014. The Senate meeting was chaired by Deputy Chairman Sabir Baloch, in which members of the government of Pakistan Zaid Hamid introduced the Pakistan Protection Bill 2014. According to the bill the Security forces authorized officer of grade 15 will have the power to shoot suspected terrorists.













سینیٹ نے تحفظ پاکستان بل 2014 کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی


قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی تحفظ پاکستان بل 2014 کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطاق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیرمین صابر بلوچ کے زیر صدارت ہوا جس کے دوران حکومتی رکن زاہد حامد نے تحفظ پاکستان بل 2014 ایوان میں پیش کیا۔ کسی بھی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی جس کے باعث اسے اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا ۔ بل کے تحت سیکورٹی فورسز کو گریڈ 15 کے مجاز افسر کی اجازت سے مشتبہ دہشت گرد پر گولی چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی عدم موجودگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ان کو ایوان میں موجود ہونا چاہئے تھا۔ اگر غیر معمولی حالات نہ ہوتے تو بل کبھی منظور نہ ہونے دیتے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحفظ پاکستان بل پراکثر سیاسی جماعتیں اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل انسانی بنیادی حقوق کے خلاف اور کالا قانون ہے کیوں کہ اس قانون کے تحت سیکورٹی فورسز کو یہ اختیار حاصل ہوجائے گا کہ وہ کسی بھی شخص کو صرف شک کی بنیاد پر حراستی مراکز میں 90 دن تک رکھ سکتی ہیں، اس کے علاوہ فورسز کو کسی بھی گھر یا جگہ کی تلاشی کے لئے عدالت کے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Post your comments regarding:
Pakistan Protection Bill approved
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3