Pakistan football team in Asian Youth Games

Updated: April 19, 2024 Published: 2013-08-12


(eNews.pk) - Karachi : National under-14 football team has reached in China to participate in Asian Youth Games.













ایشن یوتھ گیمز میں حصہ لینے والی فٹ بال ٹیم چین پہنچ گئی


کراچی …شکیل یامین… قومی انڈر 14 ٹیم ایشین یوتھ گیمز میں حصہ لینے کیلئے چین کے شہر پہنچ گئی۔ایشین گیم 16 سے 24 اگست تک چین کے شہر نانجنگ میں ہوں گے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن بلوچ ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں مدثر یونس، ایم سعد فرید، عدیل علی، عزیر، سیف علی، یاسر، شہباز، ایم ثاقب جاوید، ایم ریاض، ثقلین طارق، محمد اخلاص، ایم شاہد، شکیل احمد، جنید احمد، عطاء اللہ، سلمان خان، شہریار لاسی، مجید خان شامل ٹیم کے دیگر آفیشلز میں اصغر خان انجم (اسسٹنٹ کوچ اور اسسٹنٹ منیجر)، شیخ زاہد نیاز (اسسٹنٹ کوچ) اور کامران مہدی (فزیو) شامل ہیں۔ گیمز کیلئے قومی انڈر 14 ٹیم نے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ لی۔ کیمپ کا اختتام 7 اگست کو ہوگیا تھا جس کے بعد پی ایف ایف نے قومی کھلاڑیوں کو گھر بھیجنے کے بجائے کھلاڑیوں کو پی ایف ایف ہاؤس میں ہی قیام کرایا کیونکہ عید کی چھٹیوں کیلئے کھلاڑیوں کو گھر جانے کا موقع ملتا تو ٹیم کی چین روانگی میں تاخیر کا امکان تھا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات ایشین یوتھ گیمز میں قومی کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔ ایونٹ کیلئے قومی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو کسی بھی ٹیم کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
Post your comments regarding:
Pakistan football team in Asian Youth Games
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Sports News کھیلوں کی خبریں

Real Madrid wage cut for players & staff due to Coronavirus

13:10 کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی

Let’s retire together Shoaib Malik trolls Ramiz Raja

10:59 آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا

National cricketers will now take online fitness test

14:21 قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے

World table tennis championships postponed due to corona

10:05 ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی

MotoGP events in Spain Italy postponed

10:01 اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا

UEFA postpone all international matches scheduled for June

13:17 یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا

Inzamam ul Haq opened the conspiracy files against him

12:21 انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے

Yousaf criticize Hafeez & Maliks selection ahead of T20 Cup

11:30 یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا

Football will be totally different after corona pandemic

08:59 کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا

Shane Warne selects Wasim Akram as Pakistans Best XI Captain

13:10 شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3