Not implement of PM arrest is caused NAB

Updated: April 24, 2024 Published: 2013-02-13


(eNews.pk) - Karachi: Mohammad Rafiq mangt ... U.S. newspaper "Wall Street Journal" writes the rental power case since the investigations ordered by the Supreme Court and NAB relations are strained. NAB is the main reason in lack of Prime minister arrest. Karachi: Mohammad Rafiq mangt ... U.S. newspaper "Wall Street Journal" writes the rental power case since the investigations ordered by the Supreme Court and NAB relations are strained. NAB is the main reason in lack of Prime minister arrest.









رینٹل پاور کیس:وزیر اعظم کی گرفتاری پر عمل درآمد نہ ہونے کی بڑی وجہ نیب ہے


کراچی… محمد رفیق مانگٹ…امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل“ لکھتا ہے کہ رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کے حکم کے بعد سے سپریم کورٹ اور نیب کے تعلقات کشیدہ ہیں۔وزیر اعظم کی عدم گرفتاری کی بڑی وجہ نیب ہے۔حالیہ سالوں میں تین اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ سامنے آئی۔وزیر اعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ پر سیاسی پارٹی کا کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا۔فوج کے اقتدار پر قبضے کی کئی افواہیں گردش میں رہی۔اخبار کے مضمون کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ماہ رینٹل پاور کرپشن کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی24گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دیا تھا۔اس حکم کو وسیع پیمانے پرعدلیہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پانچ سال سے جاری محاذ آرائی کی تازہ کارروائی کے طور پر دیکھا گیا۔لیکن تین ہفتے گزرنے کے باوجود راجہ پرویز اشرف اقتدار میں ہیں اور پاکستان میں مئی میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔وزیر اعظم کی گرفتاری پر عمل درآمد نہ ہونے کی بڑی وجہ نیب ہے۔اخبار کے مطابق سپریم کورٹ کے اس حکم کے دو دن بعد نیب کے چیئر مین فصیح بخاری نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے ابھی تک ان کے خلاف کو ئی ٹھوس کیس نہیں بنایا اس لئے ان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ نیب کو راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیق کے لئے مزید وقت درکار ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ عدالت نے نیب کو 2010میں اس کیس کی تحقیقات کاحکم دیا تھا۔اس وقت سے نیب اور عدالت کے تعلقات خراب ہیں۔18جنوری کو راجہ پرویز اشرف اور اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی تحقیقات کرنے والے نیب آفسر اسلام آباد میں مردہ حالت میں پائے گئے۔بخاری نے کرپشن کے کیس کی تحقیقات اس وقت تک کیلئے معطل کردی جب تک پولیس کامران کی ہلاکت کی تفتیش کررہی ہے۔اس پر عدالت نے فصیح بخاری کے خلاف توہین عدالت کے آرڈر جاری کردیئے۔ جنوری کے آخر میں بخاری نے صدر آصف علی زرداری سے سپریم کورٹ کی طرف سے مسلسل دباوٴ کی شکایت کردی۔اخبار لکھتا ہے کہ نیب کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری سے انکار واضح کرتا ہے کہ حالیہ سالوں میں پاکستان میں تین طاقتوں کے درمیان اختیارات کی محاذ آرائی جاری ہے۔ ایک طرف عدلیہ ہے جس نے اہم ترین فیصلے کیے جن میں صدر زرداری کے خلاف سوئس حکام کو خط لکھنے کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم کو اقتدار سے فارغ کرنا بھی شامل ہے۔سیاسی منظر نامے میں تیسری طا قت فوج ہے۔ فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کی کئی بار قیاس آرائیاں سامنے آئیں،لیکن ابھی تک انہوں نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا ۔تاہم ملکی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں آج بھی فوج ہی طاقتور ہے۔سپریم کورٹ کے ترجمان نے نیب کے ساتھ موجودہ صورت حال یا ویزر اعظم کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ وزیر اعظم کے وکلاء ٹیم کے رکن فیصل چوہدری کا کہنا ہے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ناکافی ثبوت ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ سیاسی پارٹی کا کردار کر رہی ہے۔نیب کے ترجمان ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ بیورو کو اس کا کام کرنے لئے تنہا چھوڑ دیا جائے۔چیئرمین کا عمل قانون کے مطابق ہے وہ کسی کے اثر رسوخ میں نہیں کہ کون کیا ہے۔انہوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا عمل سست رہا کیونکہ نیب کے پاس مناسب اہلکار نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امکان ہے کہ سپریم کورٹ بے خبر ہو کہ نیب کے پاس اسٹاف کی کمی ہے۔
Post your comments regarding:
Not implement of PM arrest is caused NAB
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3