|
Updated: March 29, 2024 |
Published: 2012-07-13 |
(eNews.pk) -
QUETTA: Iftikhar Muhammad Chaudhry, said Thursday that no extra-constitutional act is acceptable, and now not only be the rule of law and the Constitution in the country.
Addressing a gathering at the reception dinner hosted in his honor by the High Court of Balochistan here, the Chief Justice said nothing, but the rule of law is the solution to the problems of Pakistan.
Expressing concern over the general law and order situation in the country, the Chief Justice said the country now faces the worst kind of anarchy, bloodshed, kidnapping and contempt for the supremacy of the Constitution.
"Is there somewhere in the country where the rights of people who are being protected?" He asked.
He said the judiciary will be the first to oppose any step, if action is taken against the people of this country, Parliament or the judiciary in the future.
"I heard a TV presenter saying a lot of rumors circulating in Islamabad at present, but I repeat that now not only be the rule of law and the Constitution in the country," he said.
|
|
کوئٹہ …چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدري نے کہا کہ يہ طے ہے کہ ملک ميں صرف آئين اور قانون کي حکمراني ہوگي ،آئين و قانون سے ماوراء کوئي اقدام قبول نہيں کيا جائيگا.ہم نے آئين کے تحفظ اور دفاع کا حلف اٹھايا ہوا ہے، اگر پارليمنٹ اور آئين کے خلاف کچھ ہوا تو ہم اسکي سب سے پہلے بھرپور مخالفت کرينگے چيف جسٹس افتخار چوہدري کا بلوچستان بار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس ملک کے ليے جان بھي ديديں گے،تمام ادارے اپني حدود ميں کام کرنے کے پابند ہيں،عدالتيں ہر جگہ اپنے فرائض انجام دے رہي ہيں . آجکل اسلام آباد ميں مختلف افواہيں گردش کررہي ہيں لہذا ميں ان افواہوں کے حوالے سے کہتا ہوں کہ اب صر ف اس ملک ميں آئين کي حکمراني ہوگي.اگر کسي نے آئين کے خلاف کچھ کيا يا کوئي بھي ماورائے آئين اقدام کيا تو اس کي سب سے پہلے ہم مخالفت کرينگے.آئين و قانون سے ماوراء کوئي اقدام قبول نہيں کيا جائيگا.ہم نے آئين کے تحفظ اور دفاع کا حلف اٹھايا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ تين نومبر کو ہم نے ايک طريقہ کار بناديا اب کوئي بھي جج آئين کے علاوہ کوئي اور حلف نہيں اٹھائے گا.ملک جب ترقي کريگا جب آئين اور قانون کي حکمراني ہوگي.آئين کي پابندي کرکے ہي ہم خراب حالات سے نکل سکتے ہيں. انھوں نے کہا کہ گھر سے نکلتے ہوئے وہ بھي يہ سمجھتے ہيں کہ آج ميں بھي کام آجاؤں، مگريہ ہمارا عقيدہ ہے کہ الله تعالي? نے ہميں جتني زندگي دي ہے اس سے ايک دن بھي کم يازيادہ ہم نہيں رہ سکتے. اسکے علاوہ کوئي ہمارا کچھ نہيں بگاڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہہرفرد چاہتا ہے کہ ہرمعاملہ عدالت کے کاندھے پر ڈالديا جائے، کسي کو ملک کي فکر نہيں، ہمارا وسيلہ اور ٹھکانہ صرف پاکستان ہے،اب نہ گھبرانا اور نہ جھکنا ہے اور نہ مصلحت سے کام لينا ہے.چيف جسٹس نے کہا کہ آج پنجاب ، سندھ کراچي، بلوچستان اور کے پي کے سميت ملک ميں صورتحال خراب ہے،بلوچستان سے متعلق غمگين صورتحال سے گزررہے ہيں.وکلاء کئي کئي گھنٹے بلوچستان کيس کي پيروي کرتے ہيں،پوليس ميں بددليپھيلي ہوئي ہے اور وہ دہشتگردي کے خلاف کارروائي نہيں کرتے.بلوچستان کے حالات ہم سب کے ليے لمحہ فکريہ ہے،وہاں رہنے والا کوئي بھي لساني گروہ محفوظ نہيں،بلوچستا ن کے حالات ہميشہ سے ايسے نہ تھے.بلوچستان ميں انساني حقوق کي پامالي ہورہي ہے.کراچي کي صورتحال بھي پچھلے سال بلوچستان سے بھي بدتر تھي، اس وقت بھي کراچي ميں قتل اور اغواء برائے تاوان کي واردتيں ہورہي ہيں.وہاں ہم نے پندرہ بيس دن بيٹھ کر عدالتي کارروائي کي. ہم نے فيصلے کے اس حصے کو اپنا ضابطہ اخلاق بناليا ہے ،آج پنجاب ميں پوليس اہلکاروں کو قتل کرديا گيا.ان کا کہنا تھا کہبلوچستان ميں سماعت سے متعلق کوئي بھي نااميد نہ ہوں.
|
|
|
Post your comments regarding: No unconstutional act will be accepted
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk