Nawaz Sharif has comprehensive plan

Updated: April 20, 2024 Published: 2013-06-05


(eNews.pk) - Islamabad: Nawaz Sharif says including load shedding has developed a comprehensive plan to resolve the country's problems.













لوڈ شیڈنگ سمیت ملکی مسائل کے حل کا جامع پلان تیار کر لیا، وزیراعظم


اسلام آباد … نو منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ نہ خیانت کروں گا نہ کرنے دوں گا، کوئی پرکشش نعرہ نہیں لگاوٴں گا، عوام کو اصل صورتحال کا علم ہونا چاہئے، خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ اپنی ٹیم کو بیٹھنے دوں گا، اگر تمام اسٹیک ہولڈرز مل جائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، لوڈ شیڈنگ سمیت ملکی مسائل کے حل کا جامع پلان تیار کر لیا، تمام قومی اداروں میں تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی، بدعنوان افراد کا احتساب کیا جائے گا، اگر کراچی بے امنی کا شکار ہوتا ہے تو ہمارا دل بھی دکھی ہوتا ہے، پہلی بار بلوچستان کی اصل جماعت کو اقتدار دیا جارہا ہے، بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے تمام قوتوں کو موقع دینا چاہئے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد سیاسی جماعتوں سے رابطے کروں گا، اگر تمام اسٹیک ہولڈرز مل جائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا، تبدیلی کے سفر میں پارلیمنٹ کا ساتھ چاہئے، حقیقی تبدیلی کیلئے بنیادی اقدامات کا آغاز کردیا، اقلیتوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سمیت ملکی مسائل کے حل کا جامع پلان تیار کر لیا، تمام قومی اداروں میں تقرریاں میرٹ کی بنیاد پرکی جائیں گی، اقرباء پروری کا باب آج سے بند کردیا گیا،سربراہان کے تقرر کیلئے قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی کہیں گے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان افراد کا احتساب کیا جائے گا، حکومت کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کرے گی، دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے والے کبھی پاوٴں پر کھڑے نہیں ہوسکتے، قوم سے کچھ نہیں چھپاوٴں گا، نہ خیالی جنت کا منظر پیش کروں گا، کوئی پرکشش نعرہ نہیں لگاوٴں گا، قوم کو اصل صورتحال سے آگاہ کروں گا، ہماری حکومت چیلنجز کو قبول کر رہی ہے، آئیں سب مل کر پاکستان کیلئے اکٹھے ہوں۔ نو منتخب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا سے بھرپورتعاون کریں گے، اگر کراچی بے امنی کا شکار ہوتا ہے تو ہمارا دل بھی دکھی ہوتا ہے، کراچی میں امن کیلئے سندھ حکومت کو جو مدد درکار ہوگی، دیں گے، پہلی بار بلوچستان کی اصل جماعت کو اقتدار دیا جارہا ہے، بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے تمام قوتوں کو موقع دینا چاہئے، بلوچستان میں حالات بہتر ہوئے تو ہر پاکستانی کو خوشی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کا احترام کرتا ہے تاہم ہماری خود مختاری کا بھی احترام کیا جانا چاہئے، ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ ہم دوسروں کی عزت کریں کوئی ہماری عزت نہ کرے۔
Post your comments regarding:
Nawaz Sharif has comprehensive plan
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3