Nawaz Sharif will enter in NA after 14 years

Updated: April 20, 2024 Published: 2013-06-01


(eNews.pk) - Islamabad: 12 October 1999 military coup by the power removed from the Mian Nawaz Sharif 14 years after Member National Assembly as the House will go.













نوازشریف 14 سال بعد قومی اسمبلی میں بطور رکن داخل ہوں گے


آج رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اسمبلی جائیں گے۔وہ ایک بار پھر وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ ان کا سیاسی کیریئر اور کال کوٹھٹری سے ایوان اقتدار تک کا سفر کس طرح کیا،1981ء میں پنجاب کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے سیاسی سفر شروع کرنے والے میاں نواز شریف کا سیاسی کیریئر کچھ لڈو کے سانپ اور سیڑھی کے کھیل جیسا ہی رہا۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں 1985 میں وزارت اعلیٰ کی سیڑھی چڑھے ، 1990 ء میں وزارت عظمیٰ تک سیڑھی مل گئی لیکن صدر غلام اسحاق خان سے ڈسے گئے ،سپریم کورٹ سے حکومت کی بحالی کے باوجود 1993ء میں آرمی چیف کی مداخلت نے انہیں استعفا دینے پر مجبور کر دیا۔دوسری بار 1997ء میں بھاری مینڈیٹ لے کر نواز شریف وزیر اعظم بنے لیکن پھر 12 اکتوبر 1999ء کو ڈسے گئے۔ پرویز مشرف کے ڈسے نواز شریف 12اکتوبر 1999ء کو پہلے راولپنڈی پھر ملیر جیل اور اٹک قلعہ میں قید رکھا گیا۔طیارہ ہائی جیکنگ ،دہشت گردی، اقدام قتل اور بد عنوانی کے الزامات کے تحت میاں نواز شریف کو عمر قید اور 14سال قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ سعودی عرب قیام کے دوران نواز شریف نے قرضہ لے کر اسٹیل ملز قائم کی ،2008ء کے عام انتخابات سے پہلے لندن میں بے نظیر بھٹو سے میثاق جمہوریت کیا۔ 25 نومبر 2007ء کو لاہور کی سر زمین پر اترے ا۔ 2008 کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں شامل ہوئے ۔2013 ء کے عام انتخابات تک قومی اور عوامی ایشوز پر وفاق میں ایک اچھی اپوزیشن کا کردار دا کیا۔
Post your comments regarding:
Nawaz Sharif will enter in NA after 14 years
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3