|
Updated: July 20, 2025 |
Published: 2013-07-23 |
(eNews.pk) -
Karachi : Who will the candidate of N-League for President Ship? Mamnoun Hussain, Sartaj Aziz or someone else? Officially announcement will be today.

|
|
کراچی…ن لیگ کا صدارتی امیدوار کون ہو گا ؟ ممنون حسین،سرتاج عزیز یا پھر کوئی اور ؟ آج باضابطہ اعلان متوقع ہے۔الیکشن کمیشن نے دوٹوک کہہ دیا ہے کہ تاریخ نہیں بدلی جائے گی، صدارتی انتخاب 6 اگست کو ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیدول تبدیل کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے اور اس حوالے سے حکومت کو تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے کہ صدارتی انتخاب 6 اگست کو ہی ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ ممنون حسین کا نام صدارتی امیدوار کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے اور باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔ممنون حسین کراچی سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر ممنون حسین نے کہا کہ ابھی تک انہیں نامزدگی کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ، ا?دھر اْدھر سے ہی خبریں مل رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کے بعض وزراء سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے ابھی تک ممنون حسین اور سرتاج عزیز دونوں کے نام زیرغور ہیں ، آج صورتحال واضح ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاس وزارت خارجہ کے لیے سرتاج عزیز کا کوئی متبادل نہیں ، اس لیے ان کی بجائے ممنون حسین کوصدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ عوام نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے مطابق قومی اسمبلی ، سینیٹ اور خیبر پختوانخوا میں ان کے تمام نمائندے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدواررضا ربانی کوووٹ دیں گے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے حمایت کے لیے رابطہ ہی نہیں کیا۔
|
|
|
Post your comments regarding: N-League candidate for President Ship
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk