Mamnoon Hussain‘s wishes peaceful Karachi

Updated: April 20, 2024 Published: 2013-08-01


(eNews.pk) - Karachi : Newly elected President of Paksitan Mamnoon Hussain giving interview to British news agency after elected as a president he said that he wants to stable his country particularly restore peace in Karachi.













کراچی میں امن بحالی میری خواہش ہے ، ممنون حسین


کراچی…پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ملک اور خصوصاً کراچی میں امن وامان کا مسئلہ حل کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ملک میں امن وامان کی بحالی کی خواہش کے دوران سب سے پہلے انکے ذہن میں کراچی آتا ہے جو ان ہی کا شہر ہے۔ماضی میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے بھرپور کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ ان جرائم پیشہ، قبضہ مافیا اور بھتا لینے والے گروپوں کوسیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور یہ بات سپریم کورٹ کے فیصلوں میں بھی بتائی گئی ہے۔ تب تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے جب تک ایسے عناصرکو کیفرکردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا۔ممنون حسین کا کہنا تھا کہ وہ صوبوں میں جا کر انھیں یہ احساس دلائیں گے کہ باہمی ہم آہنگی سے بہت سارے مسئلے حل کیے جا سکتے ہیں۔ ماضی میں دیکھا کہ صوبے پانی کے مسئلے پر لڑتے رہے۔ممنون حسین نے کہا کہ یہ ان کی خواہش ہے کہ جب صوبوں کے مابین کسی بات پراختلاف پیدا ہو تو وہ اسے حل کرنے میں کردار ادا کر سکیں۔اپنی جائے پیدائش بھارتی شہر آگرہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کہ جب بھارت کے ساتھ بات چیت کا آغازکیا جائے تو وہ اس کا حصہ ہوں۔
Post your comments regarding:
Mamnoon Hussain‘s wishes peaceful Karachi
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3