Malala Yousafzai meet with Nigerian President

Updated: April 25, 2024 Published: 2014-07-15


(eNews.pk) - Malala is currently on tour of Abuja Nigeria these days, where they meet with Nigerian President. Malala said the Nigerian president has promised that the kidnapped girls will return home soon. The leader of the militant group Boko the campaign for the release of abducted girls have made ​​fun of. In a video message leader of Nigerian militant group Boko president has demanded the release of their arrested militants. Three months ago, about 300 Nigerian girls were abducted from a school, some girls were able to escape, but still more than 200 girls are in control of extremists.













ملالہ یوسف زئی کی نائیجیرین صدر سے ملاقات


ملالہ یوسف زئی ان دنوں نائجیریا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے نائیجیرین صدر سے ملاقات کی ہے۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ نائیجیرین صدر نے وعدہ کیا ہے کہ مغوی لڑکیاں جلد گھروں کو لوٹ آئیں گی۔ دوسری جانب شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے رہنما نے مغوی لڑکیوں کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی مہم کا مذاق اڑایا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عسکریت پسند تنظیم بوکوحرام کے رہنما نے نائجیرین صدر سے اپنے گرفتار جنگجوئوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تین ماہ قبل 300 کے قریب لڑکیوں کو نائجیریا کے ایک اسکول سے اغوا کیا گیا تھا، جن میں سے کچھ لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں تھی لیکن اب بھی 200 سے زائد لڑکیاں شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں۔ مغوی لڑکیوں کے لئے چلائی گئی بین الاقوامی مہم کی حمایت کے لیے ملالہ یوسف زئی اپنے والد کے ہمراہ ان دنوں نائجیریا کے دورے پر ہیں۔ اتوار کے روز ملالہ نے ابوجا میں نائجیرین صدر گڈلک جوناتھن، کے علاقہ بین الاقوامی مہم کے منتظمین اور بعض مغوی لڑکیوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ نائجیرین صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ملالہ نے کہا کہ اپنی سالگرہ کے دن ان کی خواہش ہے کہ مغوی طالبات زندہ سلامت اپنے گھروں کو لوٹ آئیں۔ انہوں نے بتایا کے صدر گڈلک جوناتھن نے وعدہ کیا ہے کہ مغوی لڑکیاں جلد سے جلد اپنے گھروں کو واپس آجائیں گی۔ملالہ نے کہا کہ اسلام ہر لڑکے اور لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، مجھے امید ہے کہ صدر نے جو وعدہ کیا ہے وہ سچ ہوگا اور لڑکیاں جلد اپنے گھروں کو واپس آجائیں گی۔
Post your comments regarding:
Malala Yousafzai meet with Nigerian President
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3