Los Angeles: 6 killed near college in shooting inc

Updated: April 20, 2024 Published: 2013-06-08


(eNews.pk) - Los Angeles: Near College in Los Angeles six people were killed in firing incident. Santa Monica College near Los Angeles fire incident deaths occurred 6. Attack was also killed in police fire fighting.













لاس اینجلس:کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد ہلاک


لاس اینجلس…امریکی شہرلاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ ملزم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے ایک گھرمیں فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کیا اس کے بعد باہر آکر گھر کو آگ لگادی۔ حملہ آور نے اس کے بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔ سانتا مونیکا کالج کے قریب ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔۔ حملہ آور اس کے بعد کالج کی لائبریری میں گیا اور وہاں بھی فائرنگ کی، اس دوران پولیس سانتا مونیکا کالج پہنچ گئی اور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراداسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد کالج اور قریبی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر سانتا میونیکا کالج سے چند میل دور ہی امریکی صدر بارک اوباما فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک تھے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ واقعے سے بارک اوباما کا دورہ متاثر نہیں ہوا۔
Post your comments regarding:
Los Angeles: 6 killed near college in shooting inc
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3