Karachi: Baldia Town fire victims factory sealed

Updated: April 24, 2024 Published: 2012-09-14


(eNews.pk) - KARACHI: Police shut down a failing textile factory in Baldia and no one may enter without permission, Geo news reported.




SSP West Emir Farooqui said the plant was closed and heavy contingent of police deployed around it. He said that no one can enter the plant without permission.
Garment factory fire broke out on Tuesday claimed over 250 lives and is the largest industrial disaster in the history of Pakistan.









کراچی: بلدیہ ٹاوٴن میں آتشزدگی کا شکار ہونیوالی فیکٹری سیل


کراچی … بلدیہ ٹاوٴن میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والی فیکٹری کو سیل کردیا گیا ، فیکٹری حدود میں کسی کو بھی بغیر اجازت داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے بتایا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں متاثر ہونے والی فیکٹری کو سیل کرکے اس کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کی حدود میں بغیر اجازت کوئی شخص بھی داخل نہیں ہوسکتا۔ دوسری جانب فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے 177 افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ 82 افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کی شناخت کا انتظار کررہے ہیں۔ سانحہ کراچی میں لاپتا ہونے والے کئی افراد کے لواحقین حادثے کے تیسرے دن بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے پھر تے رہے لیکن کہیں سے انہیں کوئی خبر نہ ملی۔ حکا م کا کہنا ہے کہ خون کے نمونے ڈی این کیلئے اسلام آباد بھجوا ئے جارہے ہیں جبکہ چند کے بھجوائے جاچکے ہیں۔ فیکٹری کا ایک ملازم رحمت علی اپنے بڑے بھائی کے ساتھ متاثرہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا، اس کے بڑے بھائی کی لاش مل گئی ہے لیکن رحمت علی کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ لاپتا رحمت کے ماموں نے جیو نیوز کو بتایا کہ رحمت علی شادی شدہ ہے اور اس کی 6 ماہ کی ایک بیٹی ہے۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ سائٹ بی تھانے میں درج کیا گیا جس میں مالکان اور سرکاری اداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ منظور مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ مالکان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تاہم اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا سسٹم حاصل کر لیا ہے لیکن اس کو ڈی کوڈ کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر آزاد خان کررہے ہیں۔ ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق آگ گراوٴنڈ فلور پر کپڑے کے گودام میں لگی جو بہت تیزی سے پھیلی کیونکہ وہاں کیمیکل بھی موجود تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ یا جلتی ہوئی سگریٹ وغیرہ معلوم ہوتی ہے۔
Post your comments regarding:
Karachi: Baldia Town fire victims factory sealed
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3