|
|
|
|
|
|
National ( English News ) |
|
( Urdu News ) قومی خبریں
|
|
(eNews.pk) -
Karachi: A railway employee, and the other two passengers were killed and more than 100 injured when two trains near Bin Qasim railway station, Geo news reported samasama.
According to a passenger in a train, Millat Express Ghagar crossing signal at the Shalimar Express was raised for clearance to return to live in the villages of the text.
DS Railway accidents and causalities fear was confirmed.
The DS said Millat Express, Shalimar Express that when the track was not some 50 kilometers away from Karachi. Consequently, the Millat Express and 2 to 3 bogies derailed.
Relief and rescue teams, while railway traffic was suspended after the event has started.
Sindh Health Minister Dr Sagheer Ahmed declared a state of emergency in hospitals.
Commissioner Karachi was the only person in the event of death was confirmed.
|
|
کراچی … بن قاسم ٹاوٴن اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کی ٹکر میں ریلوے ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، ٹرین کی بوگی کاٹ کر مزید زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ ڈی ایس ریلوے کراچی امجدرضوی کے مطابق کراچی سے 50 کلو میٹر دور گھگھر پھاٹک کے قریب شالیمار ایکسپریس نے ملت ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی 2 بوگیاں تباہ اور ایک پٹری سے اتر گئی جبکہ شالیمار ایکسپریس کا انجن بھی حادثے میں تباہ ہوگیا۔ ڈی ایس ریلوے کراچی کے مطابق ملت ایکسپریس ملتان سے کراچی اور شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین حادثہ ڈوٴان ٹریک پر ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں ریلوے ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بوگی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک شخص کو امدادی کارکنوں نے نکال لیا ہے، بوگی کو کاٹنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کراچی سے ریلیف ٹرین حادثے کے مقام پر نہیں پہنچ سکی۔ دوسری جانب وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹروں کو اسپتالوں میں طلب کرلیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور پشاور سے آنیوالی عوام ایکسپریس کو جنگ شاہی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ ایم ایل او جنا ح اسپتال کے مطابق ٹرین حادثے کے 3 زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اندھیرے اور دشوار راستے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسسٹنٹ ڈرائیور ریلوے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا ڈرائیور اور عملے کا ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔
|
|
|
|
Post your comments regarding: Karachi: 2 trains collision, 3 killed, 100 injured
|
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
|
08:32
|
پانچ بار اقتدار میں آنے والوں نے کچھ نہیں کیا، عمران خان
|
|
|
|
08:20
|
پولنگ ڈے کے لیے الیکٹرانک پرچی تیار،با ضابطہ افتتاح آج ہو گا
|
|
|
|
08:16
|
پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی حالت تشویش ناک ہے، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن
|
|
|
|
08:06
|
سربجیت سنگھ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا ایجنٹ تھا،بھارتی اخبار
|
|
|
|
07:57
|
بلوچستان: بارکھان، مستونگ میں 4مجوزہ پولنگ اسٹیشنوں میں دھماکے
|
|
|
|
07:42
|
سیکیوٹی خدشات ،نائن زیرو کے اطراف راستے ٹریفک کیلئے بند
|
|
|
|
09:00
|
بینظیر قتل کیس میں پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار فائرنگ سے جاں بحق
|
|
|
|
01:35
|
دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری اپنی ہے،پوری قوم ایک ہے: ملک حبیب
|
|
|
|
01:10
|
الطاف حسین کا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ
|
|
|
|
03:45
|
کراچی :کھارادر میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ، 25 مشتبہ افراد زیرحراست
|
|