Joint meeting in the Parliament today

Updated: April 20, 2024 Published: 2014-06-02


(eNews.pk) - Today, there is the joint meeting in the Parliament. The President Mamnoon Hussain do the speech in the Parliament today. His speech will be in urdu language. It is expected that the opposition parties Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and Muslim League-Q is protests.













صدر ممنون حسین آج پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کرینگے


صدر ممنون حسین نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر آج پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب اردو زبان میں ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی طرف سے احتجاج کا بھی امکان ہے۔ آئین کے آرٹیکل 56 کے تحت صدر پاکستان کو نیا پارلیمانی سال شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کرنا ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں صدر ممنون حسین 2 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں، ان کا یہ خطاب پہلا اور اردو زبان میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اپنے خطاب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی اور ملک کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات کریں گے جب کہ آئندہ سال کی پالیسیز کے لیے حکومت کو گائیڈ لائن بھی فراہم کریں گے اور یہ تاثر دیں گے کہ وہ کسی پارٹی کے نمائندے نہیں بلکہ ملک کے صدر ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، وزراء اعلیٰ، گورنرز، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں غیر ملکی سفارتکار،سول سوسائٹی کے ارکان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے و الے افراد بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف زرداری کو مدعو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان پارلیمنٹ صدر کے خطاب کے دوران احتجاج کریں گے تاہم یہ احتجاج محدود پیمانے پر ہو گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے ملکی تاریخ میں ریکارڈ 6 بار خطاب کیا تاہم ان کے پیش رو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے 8 سال 10 ماہ کے دور اقتدار میں صرف ایک بار خطاب کیا تھا۔
Post your comments regarding:
Joint meeting in the Parliament today
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3