Israeli attacks in Gaza, 186 Palestinians killed

Updated: April 29, 2024 Published: 2014-07-15


(eNews.pk) - Israel's bombing in Gaza is still continues. The number of Palestinians killed so far has been 186. Meanwhile, Egypt this morning is suggesting a ceasefire with Hamas., Israel has expressed a willingness to consider the morning meeting. While Hamas was the agreement to a ceasefire without refused. According to Pakistani time 11 am has been proposed to stop the war.













غزہ پر اسرائیلی حملےجاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 186 ہوگئی


غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے ۔ اور اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔ادھر مصر نے آج صبح سے اسرائیل حماس جنگ بندی کی تجویز دی ہے ۔اسرائیل نے صبح کابینہ اجلاس میں غور کا عندیہ دیا ہے ۔جبکہ حما س نے سمجھوتے کے بغیر جنگ بندی کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ مصرنے اسرائیل حماس جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔جس کے تحت پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دونوں کو جنگ روکنے کی تجویز دی گئی ہے ۔مصری حکومت کے جاری بیان کے مطابق مجوزہ جنگ بندی کے دوران غزہ میں اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان پہنچایا جاسکے گا۔ مصری تجویز پر اسرائیل نے اپنی سیکورٹی کابینہ کا اجلاس آج صبح طلب کرلیا ہے، جس میں جنگ بندی کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ کسی ٹھوس معاہدے کے بغیر جنگ بندی نہیں کریں گے۔جنگ ہو رہی ہو تو اسے روک کر مذاکرات نہیں کئے جا سکتے ۔دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو غزہ کے علاقے میں زمینی کارروائی سے باز رہنے کا کہا ہے۔اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ سے آنے والے ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ، غزہ پر اسرائیل اب تک 1300سے زائد فضائی حملے کرچکا ہے۔ ان حملوں میں 1200 زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی ہنگامی صورتحال پر عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کو عالمی تحفظ فراہم کیا جائے۔
Post your comments regarding:
Israeli attacks in Gaza, 186 Palestinians killed
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3