Iraq militants fail to control mole Epher

Updated: April 19, 2024 Published: 2014-06-16


(eNews.pk) - In Iraq militants are fail to take over on Baghdad. Mole Epher on the outskirts of Baghdad shelling militants killed 10 people, due to the tense situation in the U.S. Embassy in Baghdad has decided to increase the security staff to safer locations is being transmitted. There are 10 peoples are killed in 40 peoples are injured.













عراق: شدت پسندوں کی تل عفر پر قبضے کی کوشش ناکام


عراق کے نواحی علاقے تل عفر پر شدت پسندوں کی شیلنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے، دوسری جانب کشیدہ صورت حال کے باعث امریک نے بغداد میں اپنے سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نینوا صوبے کے نواحی علاقے تل عفر پر شدت پسندوں کی شیلنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے حملے کو پسپا کردیا گیا ہے اور حکومت نے جوابی کارروائی میں 18 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ شدت پسندوں کی جانب سے ممکنہ پیش قدمی کے بعد کیا گیا ہے، امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین ساکی کے مطابق عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد اور غیر یقینی صورت حال کے باعث امریکی سفارت خانے میں صرف ضروری عملہ تعینات رہے گا تاہم سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق بغداد امریکی سفارت خانے کا عملہ 5 ہزار 500 افراد پر مشتمل ہے، بڑی تعداد میں ان افراد کو اردن منتقل کیا جار ہا ہے جبکہ عملے کے کچھ اہلکاروں کو بصریٰ اور عراق کے جنوبی کرد علاقے اربیل منتقل کیا جار ہا ہے۔
Post your comments regarding:
Iraq militants fail to control mole Epher
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3