In Iraq militants are moving to Baghdad

Updated: April 25, 2024 Published: 2014-06-14


(eNews.pk) - After the occupation of Mosul and Tikrit, the militants are moving to the Baghdad. Militants in Iraq have continued to advance, Fallujah, Mosul, Tikrit and Diyala province, after Sadia and jlula towns controlled by rebels turning to the south of the capital Baghdad, the threat looms are clouds. Iraq Army, fail to repel the militants.













موصل اور تکریت پر قبضے کے بعد باغیوں کا بغداد کا رخ


موصل اور تکریت پر قبضے کے بعد باغیوں نے بغداد کا رخ کرلیا، عراقی حکومت کی درخواست کے باوجود امریکا کا فوجی کارروائی سے انکار، دوسری جانب سیاسی ابتر کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت نو ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔ عراق میں عسکریت پسندوں کی پیش قدمی جاری ہے، فلوجہ، موصل، تکریت اور دیالہ صوبے کے سعدیہ اور جلولا قصبوں پر کنٹرول کے بعد باغیوں کا رخ اب جنوبی علاقوں کی جانب ہے جس کے باعث دارالحکومت بغداد پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ شورش زدہ علاقوں سے بڑی تعداد میں نقل مکانی جاری ہے۔ دوسری جانب اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں فوج بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عراق کی جانب سے سیاسی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی امریکا عراق میں فوجی کارروائی نہیں کر ے گا تاہم جنگجوئوں سے نمٹنے کے لیے عراقی حکومت کی مدد کے لیے اقدامات پرغور کیا جارہا ہے۔ پینٹاگون نے عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی عراق میں جنگجوئوں کے خلاف پسپائی پر حیرانی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی بیڑے خلیج کے علاقے میں موجود ہیں اور کوئی بیڑا خلیج فارس میں داخل نہیں ہوا۔ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عراق کے سینیئر رہنما آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی نے شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ ایسے شہری جو ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں اور دہشت گردوں سے لڑائی اور ملک، لوگوں اور مقدس مقامات کا دفاع کر سکتے ہیں، وہ رضاکارانہ طور پر سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔
Post your comments regarding:
In Iraq militants are moving to Baghdad
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3