In Afghan province taliban clashes

Updated: April 27, 2024 Published: 2014-06-30


(eNews.pk) - Afghan security forces in Helmand province in a week fighting with the Taliban have won. In this war there are 28 Afghans killed, while the 260 militants were killed by the security forces. In Afghanistan, the Taliban's efforts to acquire lands again. According to the sources, the fierce battle that lasted several days, dozens of security personnel and civilians killed were killed, while four thousand died displacement.













افغان صوبہ ہلمندمیں طالبان سے شدید جھڑپیں


افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند میں ایک ہفتے سے طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ قبضے کی جنگ میں 28 افغان اہل کار ہلاک ہوئے جبکہ 260 جنگ جو بھی مارے گئے ۔ افغانستان میں طالبان علاقوں پر دوبارہ قابض ہونے کی تگ و دو کررہےہیں ، 19 جون کو ایک ہزار کے قریب طالبان جنگ جوؤں نے صوبہ ہلمند کے اہم ضلع سنگین پر چڑھائی کی ، دریا کے ساتھ واقع یہ اہم ضلع ہے جو ماضی میں طالبان کا گڑھ رہا اور امریکی فوج کو سب سےزیادہ نقصان اسی علاقے میں ہوا، سیکیورٹی افغان فورسز کو منتقل ہونے کے بعد طالبان نے ایک بار پھر اس ایک بڑا حملہ کیا، امریکی اخبار کےمطابق کئی دن جاری رہنے والی شدید لڑائی میں درجنوں سیکیورٹی اہل کار اور عام شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ چار ہزار کے قریب نقل مکانی کرگئے ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ضلع سنگین طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے ، لڑائی میں28 سیکیورٹی اہل کار اور 260 طالبان مارے گئے ۔ افغان حکام کے مطابق تین دیگر اضلاع کجاکی، نوزاد، اور موسیٰ خیل سے طالبان کا قبضہ چھڑالیا گیا ہے ، جبکہ مزید علاقوں بارودی سرنگوں کی وجہ سے فورسز آہستہ آہستہ پیش قدمی کررہی ہیں ۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ لڑائی اب بھی جاری ہے ۔
Post your comments regarding:
In Afghan province taliban clashes
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3