Imran Khan submits reply in Supreme Court

Updated: April 25, 2024 Published: 2013-08-02


(eNews.pk) - Islamabad : PTI Chairman Imran Khan has submitted his written reply in Supreme Court, he said in reply that his complains against the returning officers. Explanation has given in written reply that Imran Khan Statement of 26th July is not against the Judiciary, Imran Khan respects judiciary.













توہین عدالت کیس : عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا


اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ہماری شکایات ریٹرننگ افسران سے متعلق تھیں۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کا 26 جولائی کا بیان عدلیہ کے خلاف نہیں تھا،عمران خان عدلیہ کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 11مئی کے انتخابات میں دھاندلی پر شدید دباوٴ تھا۔ جواب میں نوٹس واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ساڑھے گیارہ بجے تک دوبارہ داخل کرنے کا حکم دیا تھا ۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیئے کہ عمران خان نے کبھی توہین عدالت نہیں کی، نہ ایسا سوچ سکتے ہیں، وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوئے اورقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،عمران خان نے عدلیہ تحریک کے دوران بھی اپنا کردار ادا کیا، انہیں الیکشن کمیشن سے شکایات تھیں،عدالت سے بہت زیادہ توقعات ہیں، امید کرتے ہیں کہ عدلیہ شکایات سنے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عمران خان نے چار حلقوں میں بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹرز کی تصدیق کا کہا ، حامد خان آئین کے بارے میں جانتے ہیں ، عمران خان کو بھی آئین کے بارے میں بتائیں، تحریک انصاف کی الیکشن ٹربیونل میں 31 درخواستیں آئیں جن میں سے پانچ درخواستیں لاہور کی تھیں، عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ آئین کیا کہتا ہے، عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے، جب الیکشن ٹربیونل میں کوئی کیس جاتا ہے تو سپریم کورٹ اس کا نوٹس نہیں لے سکتی، عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کا کردار شرمناک رہا،وہ ایک قد آور شخصیت ہیں، ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کا مطلب اعلیٰ عدلیہ نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 175 پڑھ لیں، عدلیہ سے مراد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ہے، عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ 16 سال پہلے سیاست میں آئے تو واحد نکتہ آزاد عدلیہ تھا۔ انہوں نے8 دن جیل میں گزارے، کوئی اور سیاست دان جیل نہیں گیا،آزاد عدلیہ کے لیے لڑنا جہاد تھا، عدالتیں آزاد نہ ہوں تو شفاف الیکشن نہیں ہوتے، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مت کہا کریں کہ جیل گیا،ایسا کہنے سے شرمندگی ہوتی ہے، پوری قوم، مزدور، طلبہ سمیت ہر ایک نے عدلیہ کے لیے کام کیا، عمران خان کی بات کی اہمیت ہوتی ہے، اس لیے انہیں بلایا گیا، ہزاروں لوگ روز ہرزہ سرائی کرتے ہیں لیکن وہ کوئی اہمیت نہیں رکھتے، عمران خان کے منہ سے نکلنے والی بات کی اہمیت ہوتی ہے، عمران خان وہ ہیں جنہوں نے اداروں کی بالادستی کا جھنڈا اٹھایا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ صرف الفاظ کا چناؤ درست کر لیں، ہم تو ویسے بھی شیشے میں بند مچھلیاں ہیں، تمام انگلیاں ہم پر اٹھ سکتی ہیں، ہم تو جواب بھی نہیں دے سکتے۔
Post your comments regarding:
Imran Khan submits reply in Supreme Court
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3