Imran Khan Chairman (PTI) lie

Updated: April 19, 2024 Published: 2014-05-21


(eNews.pk) - Shaukat Khanum Memorial Hospital audit committee chairman Ehsan Mani by Imran Khan on Geo Super has rejected the accusations , he said that Sri Lanka 's rights had nothing to do in case of Najam Sethi , Geo Super offered the most money for the rights to show the series to get the same rights .













عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑاگیا


شوکت خانم میموریل اسپتال کی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین احسان مانی نے عمران خان کی جانب سے جیو سوپر پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سری لنکا سیریز کے حقوق کے معاملے میں نجم سیٹھی کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، جیو سوپر نے رائٹس کیلئے سب سے زیادہ پیسے آفر کیے اس لیے سیریز دکھانے کے حقوق بھی انہی کو ملے۔ عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑاگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں ایک پرچہ لہرایا اور بنا ثبوت کے الزام لگایا کہ سری لنکا سیریز کے حقوق جیو سوپر کو نجم سیٹھی کے ذریعے ملے۔ مگر احسان مانی جو عمران خان کے شوکت خانم میموریل اسپتال کی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز میں بھی شامل ہیں، انہوں نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا سری لنکا سیریز کے حقوق ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تحت دیے گئے جس میں پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ احسان مانی نے پی ٹی وی کو سری لنکا سیریز کے حقوق نہ دینے کے الزام کو بھی سرے سے رد کردیا۔ احسان مانی نے کہا کہ بڈز کے معاملے میں کسی کو فیور نہیں دی گئی، جیو نے سب سے زیادہ پیسے آفر کیے اس لیے سیریز بھی انہی کو ملی۔ احسان مانی نے کہا کہ سری لنکا کی سیریز کے حقوق دینے کا پورا پروسس نہایت شفاف تھا اور ان کو کوئی فکر بھی نہیں کہ کوئی اس معاملے کو لیگلی چیلنج کرے۔ عمران خان کی جانب سے بغیر ثبوت لگائے گئے الزامات کا پول تو کھل ہی گیا۔ جنگ اور جیو ان الزامات کے خلاف لندن اور پاکستانی عدالتوں میں مقدمات تو قائم کرے گا ہی۔ مگر اس سے پہلے عمران خان کو جیو اور جنگ کے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور اپنا موٴقف بتائیں، احسان مانی کے جواب پر ان صاحب کا موٴقف لینے کے لیے بار بار رابطے کئے گئے مگر کوئی جواب نہ آیا، جیو نیوز کی جانب سے ایس ایم ایس بھی بھیجا گیا لیکن ایس ایم ایس کا جواب دینا بھی خان صاحب نے مناسب نہیں سمجھا۔
Post your comments regarding:
Imran Khan Chairman (PTI) lie
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3