Host and Geo apologize

Updated: April 19, 2024 Published: 2014-05-16


(eNews.pk) - The religious scholars said that the mistake was made in Geo Morning Show hurt people's feelings , but the program's host and Geo after the apology should not toss the case . Professor Sajid Mir said the action against the staff involved in the incident should , bounce off the incident falls into the category of disorder .













میزبان اور جیو کے معافی مانگنے کے بعد معاملہ اچھالنا مناسب نہیں؛ علمائے کرا


ملک کے جید علمائے کرام نے کہا ہے کہ جیو کے مارننگ شو میں غلطی کی گئی جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، لیکن پروگرام کی میزبان اور جیو کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد اب اس معاملے کو اچھالنا نہیں چاہیے۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ جیوانتظامیہ کو واقعے میں ملوث اسٹاف کیخلاف کارروائی کرناچاہیے، معافی کے بعد واقعے کو اچھالنا فتنے کے زمرے میں آتاہے۔ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، معافی مانگنے کے بعد معاملے کو طول دیناغیرمناسب طرزعمل ہے، منتظم اعلیٰ جامعہ اسلامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ جو بندہ معافی مانگتاہے اس پر طعن وتشنیع کرناغلط ہے، اسلام اشتعال انگیزی اور فتنے کو سخت ناپسند کرتاہے۔ ممتاز عالم دین مفتی محمدنعیم نے کہا ہے کہ جیو کی معافی کے بعد پروپیگنڈا نامناسب اور ناجائزہے، معافی کے باوجود جیو کیخلاف پروپیگنڈے کاسبب بغض ہے، حضور اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ گناہ کے بعد توبہ کرنے سے اللہ معاف کردیتاہے، شریعت معافی کے بعدپروپیگنڈے کی اجازت نہیں دیتی۔ معافی مانگنے والے کو اللہ تعالیٰ بھی معاف کر دیتا ہے تو بندوں کو کیا حق پہنچتا ہے کہ اس معاملے میں اس طریقے کے ساتھ بات کرے۔ علامہ طاہر اشرفی نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ علامہ کوکب نورانی نے کہا ہے کہ بے احتیاطی ضرور کی گئی لیکن مثبت پہلویہ ہے کہ معافی مانگ لی گئی، جیو کی معافی کے بعد کوئی گنجائش نہیں کہ الزام تراشی کی جائے۔ علامہ رضی جعفر کا کہنا ہے کہ میزبانی کرتے ہوئے بہت زیادہ سمجھ بوجھ سے کام لیناچاہیے، موجودہ صورتحال میں بہت سے لوگ جیوکیخلاف بھی کام کررہے ہیں، قرآن مجید کا ارشاد ہے کہ برائی کوپھیلاناخودایک برائی ہے، دیگرچینلز کو خیال رکھنا چاہیے کہ معافی کے بعد معاملہ اچھالا نہ جائے۔ علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ شبیر میثمی کا بھی کہنا تھا کہ معافی کے بعد اس معاملے کو اچھالنا مناسب نہیں۔ علامہ فیصل عزیزی بندگی کا کہنا ہے کہ معافی کے بعد معاملے کو اچھالنا مناسب نہیں، غلطی پر معافی مانگنے کے بعد معافی قبول کرلیناچاہیے۔ مفتی عابد مبارک کا کہنا ہے کہ پروگرام میں غلطی کی گئی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ جیو کی انتظامیہ نے معافی مانگ لی ہے۔
Post your comments regarding:
Host and Geo apologize
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3