Hazrat Ali day market shutter down till Maghrib

Updated: April 16, 2024 Published: 2013-07-31


(eNews.pk) - Karachi : On Hazrat Ali day the main procession roots of markets will shutter down from morning till Maghrib.













کراچی: یوم علیپر مارکیٹس آج صبح سے مغرب کی نماز تک بند رہیں گی


کراچی…کراچی میں یوم علی کے موقع پر مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر قائم مارکیٹس صبح سے مغرب کی نماز تک بند رہیں گی۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ پر واقع تمام کاروباری مراکز آج شام تک بند رہیں گے،عتیق میر نے مزید کہا کہ عید کی شاپنگ کرنے والے افراد کے لئے مارکیٹیں مغرب کی نماز کے بعد کھول دی جائیں گی، فیصلہ یوم علی کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے باعث کیا گیا ہے۔ کراچی میں یوم علی کے موقع پر نکلنے والی مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر کنٹرینرز اور مسافر بسوں کو رکاوٹ کے طور پر لگانے کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ سیکورٹی صورتحال کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کراچی میں یوم علی کے موقع پر مرکزی مجلس نشتر پارک میں برپا ہوگئی،جس کے بعد جلوس برآمد ہوگا،مرکزی جلوس کی گزرگاہ ایم اے جناح روڈ کو ملانے والی گلیوں کو کنٹرینرز،واٹر ٹینکرز اور مسافر بسوں کو کھڑا کرکے بند کیا جارہا ہے،جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے راستوں میں لگے بینرز بھی ہٹائے جارہے ہیں،جلوس کی سیکورٹی صورتحال کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے،،سیکورٹی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پولیس ،رینجرز بشمول خواتین اہلکار،بم ڈسپوزل اسکواڈ، سادہ لباس اہلکار،اسکاوٴٹس،اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے اہلکار بھی موجود ہوں گے،جلوس کی مانیٹرنگ کلوز سرکٹ کیمراز سے بھی کی جائے گی،جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر عام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا اور صرف خصوصی طور پر جاری کئے جانے والے پاسز والی گاڑیوں کے داخلے کی ہی اجازت ہوگی۔
Post your comments regarding:
Hazrat Ali day market shutter down till Maghrib
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3