Germany defeats Argentina in final match

Updated: April 19, 2024 Published: 2014-07-14


(eNews.pk) - There is the final match of the Fifa World Cup 2014. This final match is between Argentina and Germany at 12 am. Both teams play very well. In this match Argentina football players miss many chances. In the final match of Fifa World Cup 2014 Germany defeats Argentina by 1:0. Mario Götze the German footballer score goal in the last minutes of the extra team. For this victory the Germany football team become the 4 time Fifa World Cup Champion after 24 years.













فیفا ورلڈ کپ 2014 کا فائنل جرمنی نے جیت لیا


جرمنی نے چوتھی مرتبہ فٹبال کا عالمی ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں ارجنٹینا کو اضافی وقت میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میراکانا اسٹیڈیم میں میچ کا آغازتیزی سے ہوا ، ابتدائی چھ سات منٹ جرمن ٹیم کے کھلاڑی حریف ڈی میں پہنچے لیکن گیند جال میں نہ پہنچاسکے، اس ناکامی میں ارجنٹینا کے گول کیپر رومیرو کے کھیل کا کمال تھا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ ارجنٹینا نے حملوں کی تعداد بڑھائی، اُن کو دو سنہری مواقع ملے، ایک مرتبہ جرمن گول کیپر اکیلے اور سامنے ہیگوائن مگر اُن کی لگائی کک باہر چلی گئی۔ دوسری مرتبہ تو ہیگوائن گیند کو جال میں پہنچا بھی دیا ریفری نے انہیں آف سائیڈ قرار دے دیا، اس ہاف کے انجری ٹائم میں جرمنی نے تقریباً گول کردیا تھالیکن کارنر کک پر ہوویڈز کا لگایا ہوا ہیڈر گول پوسٹ پر جا لگا۔ پہلا ہاف کسی گول کے بغیر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف کی ابتدا میں ہی میسی کو گول کرنے کا ایک یقینی موقع ملا، مگر اُن کی کارپٹ کک گول پوسٹ کے بالکل برابر سے نکل گئی۔ 59ویں منٹ میں ہیگوائن گیند حاصل کرنے کے لیے حریف ڈی کے قریب تھے کہ جرمن گول کیپر نیوئر نے انہیں رف انداز میں ٹیکل کیا۔ سترویں منٹ میں جرمنی کے شیرل کو موقع ملا تھا مگر گیند اُن کے آگے سے ہوتی ہوئی گول کیپر کے پاس پہنچ گئی، انہیں گیند کو پاؤں لگانے کا موقع نہیں مل سکا، مقررہ وقت بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔ اضافی وقت شروع ہوتے ہی جرمنی کی ٹیم نے خطرناک حملہ کیا مگر گول کیپر نے ناکام بنادیا۔ آخرکار وہ وقت آ گیا جس کا جرمن فینز کو شدت سے انتظار تھا، اضافی وقت کادوسرا ہاف، آٹھواں منٹ، ماریو گوئٹزے نے ملنے والے پاس کو اپنے سینے پر روکا اور ایک شاندار کک کے ذریعے گیند جال میں پہنچادی۔ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے خسارہ پورا کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے، یوں 24 سال بعد جرمن ٹیم نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔
Post your comments regarding:
Germany defeats Argentina in final match
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3