Geo News transmission restored after 15 days

Updated: April 23, 2024 Published: 2014-06-21


(eNews.pk) - Today there is the good news for viewers that their favorite channel has been restored after a 15-day suspension, PEMRA has directed cable operators across the country as ordered by the Supreme Court, Geo news s old number to be restored to the cable.













جیونیوز کی نشریات 15 دن کی معطلی کے بعد بحال


جیونیوز کے ناظرین کے لیے خوش خبری ہے کہ ان کے پسندیدہ چینل کی نشریات 15دن کی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہیں، پیمرا نے ملک بھر کے کیبل آپریٹرز کوہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جیو نیوز و کیبل پر پرانے نمبر وں پر بحال کردیاجائے۔پیمرا کی طرف سے جیونیوز کی کیبل پر بحالی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز نے پیمرا کے 6جون کے حکم پر عمل درآمد کیا ہے۔ انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن کو جیونیوز کی نشریات رات 12بجے سے شروع کرنے کی اجازت ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے 15روز کے لیے لائسنس معطل کرنے کے حکم میں قرار دیا تھا کہ جیونیوز کا لائسنس زیر مشاہدہ رہے گا۔ اگر خلاف ورزی کو دہرایا گیا تو لائسنس منسوخ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ پیمرا کے ڈائریکٹر لیگل زاہد ملک کے مطابق پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کو کیبل پر بحال کرنے اور سپریم کورٹ کے 26 مئی کے فیصلے کے مطابق پرانے نمبروں پر دکھانے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ادھر جیونیوز کی انتظامیہ نے اپنے ناظرین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹی وی پر جیونیوز کو ٹیون کریں،کیبل پر جیونیوز نظر نہ آنے کی صورت میں اپنے کیبل آپریٹرز سے رابطہ کریں۔
Post your comments regarding:
Geo News transmission restored after 15 days
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3