Doctor Tahir ul qadri returns Pakistan on 23 June

Updated: April 25, 2024 Published: 2014-06-12


(eNews.pk) - Pakistan Awami Tehrik chief Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri said that if anything happens with him in Pakistan, the Nawaz Shareef, Shahbaz Shareef, Chaduary Nisar Ali Khan are responsible for that. Dr Tahir-ul-Qadri returns to the Pakistan from Canada on 23 June.













مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نوازشریف، شہبازشریف اور چوہدری نثار ہوں گے، طاہر ال


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری نوازشریف، شہباز شریف، چوہدری نثار، خواجہ آصف، سعد رفیق، پرویز رشید ، رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی ہر ہوگی۔
لاہور میں کینیڈا سے اپنے ٹیلی فونک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے قائد نے کہا کہ وہ 23 جون بروز پیر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں، حکومت وقت ایک جانب کہہ رہی ہے کہ اس تحریک کی کوئی حیثیت نہیں عوام کی اصل طاقت ان کے ساتھ ہے، اگر حکومت وقت کا موقف درست ہے تو پھر وہ کیوں گبھرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاق یا پنجاب حکومت نے ان کی وطن آمد پر ایسے اقدام کئے جس سے امن و امان کو نقصان پہنچا تو تمام تر نتائج کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ملک میں قیام کے دوران اگر انہیں اور ان کے خاندان کے کسی فرد یا ان کی جماعت کے کسی رہنما کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت کے بعض ذمہ داران ہوں گے۔ وہ عوام کے سامنے پیشگی ایف آئی آر درج کرارہے ہیں کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو وزیراعظم نوازشریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، خواجہ آصف، سعد رفیق، پرویز رشید ، رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی ذمہ دارہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وطن میں قیام کے دوران دہشت گردی کا واقعہ کرایا جاسکتا ہے کیونکہ دہشت گردوں کے کئی گروہ موجودہ حکومت کی براہ راست رہنمائی اور کنٹرول میں کام کررہے ہیں۔ انہیں وفاقی اور پنجاب حکومت پر بالکل بھروسہ نہیں یہ اپنے اقتدار، لوٹ مار، کرپشن اور خاندانی بادشاہت کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ اس لئے آمد کے موقع پرسیکیورٹی فوج سنبھالے۔
Post your comments regarding:
Doctor Tahir ul qadri returns Pakistan on 23 June
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3