|
Updated: April 20, 2024 |
Published: 2012-09-10 |
(eNews.pk) -
DERA GHAZI Khan: Rain again began to lash the city on Monday morning while floodwater built violation Dera Ghazi Khan canal, inundating half of the city.
Meanwhile, the floodwater has also started entering Rajinpur and Tonsa Sharif, irking the dwellers of the region.
In Dera Ghazi Khan, Public Health Department office, Railway Road, Border Military Police Line, Indus Colony among different areas come under water flood and rain.
According to the Controller Rescue Team In-charge Muhammad Zubair, Salvage teams are busy shifting the affected people to safer places as the Commissioner Dera Ghazi Khan claimed that the water level is decreasing and thousands of people moved to safer places.
Widespread rain still continued throughout the country, rushing out of the Dera Ghazi Khan nullahs, Rajinpur and Tonsa Shareef due to which floodwater is entering the residential area of the city.
Dera Ghazi Khan Administration has declared a state of emergency. The power supply of the city got suspended.
Dera Ghazi Khan Commissioner Tariq Mehmood said that the situation in the city is predicted and is conducted relief operations. He said the 5000 People Moving in a safe place.
The flood and rainwater entering houses located in Gao Shala, Railway Pali and their adjoining areas.
Commissioner said that the relief camps are functioning and the people affected Moving camp set up in schools and colleges.
Nearly 400 people are still suffering the ills of the flood and they are rescued soon, he added.
|
|
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں صبح سویرے ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے ڈیرہ غازی خان کینال میں شگاف پڑگیا اور شہر میں داخل ہونیوالے سیلابی پانی اور ہونے والی بارش نے آدھے شہر کو ڈبو کر رکھ دیا ہے دوسری جانب راجن پور اور تونسہ شریف میں بھی سیلابی پانی شہر میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں داخل ہونے والے سیلابی پانی کے ساتھ ہونیوالی موسلادھار بارش سے محکمہ پبلک ہیلتھ دفتر، ریلوے روڈ، بارڈر ملٹری پولیس لائن، انڈس کالونی سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی فٹ تک پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ کنٹرولر ریسکیو ٹیم انچارج محمد زبیر کے مطابق ریسکیو کا عملہ مختلف علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام کررہا ہے جبکہ کمشنر ڈی جی خان طارق محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں پانی کا لیول کم ہورہا ہے اور اب تک ہزاروں لوگوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔ ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور تونسہ شریف میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بارش اور سیلابی پانی شہر تک پہنچ گیا جبکہ صبح سویرے ڈیرہ غازی خان میں موسلا دھار بارش کا ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے، بلاک 37، گئو شالہ، ریلوے پلی اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان طارق محمود کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کا لیول کم ہورہا ہے اور ہم پہلے سے اس بارے میں اطلاع دے چکے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے اور اب تک 5 ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے، صرف 400 سے زائد لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں جلد ریسکیو کرلیا جائے گا۔ کمشنر طارق محمود نے کہا ہے کہ ہمارے ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں اور متاثرین کو کالج اور اسکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے، امدادی کارروائیوں میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور لیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
|
|
|
Post your comments regarding: DG Khan again in rain, flood situation continue
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk