Bollywood actress Sri Devi 50th birthday

Updated: April 18, 2024 Published: 2013-08-13


(eNews.pk) - Mumbai : 80s top and beautiful actress Sri Devi is celebrating her 50th birthday today. She was started her career as a child star. After marriage she left bollywood but recently she has came back in bollywood with blockbuster movie "English Venglish”













بالی وڈ کی موہنی صورت والی اداکارہ سری دیوی آج50برس کی ہوگئیں


ممبئی…این جی ٹی… 80 کی دہائی میں اپنے مختلف انداز اور اداوٴں سے فلم بینوں کے دل جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نے آج اپنی زندگی کی ففٹی(50)مکمل کرلی۔ ہندی، تامل،تیلگو اور ملیالم زبانوں میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی سری دیوی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ چار سال کی عمر میں تامل فلم تھنائیواں سے کیا۔فلم جولی سے بحیثیت معاون اداکارہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سری دیوی نے بطور ہیروئن "سولہواں ساون "سے اس انڈسٹری میں قدم جمانے شروع کیے۔بعد ازاں پے درپے ہمت والا،صدمہ،نگینہ،کرما،جانباز،مسٹر انڈیا،چالباز،چاندنی،لمحے ،خدا گواہ،گمراہ،لاڈلا اور جدائی جیسی کئی کامیاب و بہترین ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سری دیوی نے جہاں فلمی ناقدین سے بے پناہ دادو تحسین سمیٹی وہیں درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔فلمساز بونی کپور سے شادی کے بعد 15 سال تک فلم انڈسٹری سے دور رہنے والی سری دیوی نے گذشتہ سال "انگلش ونگلش"سے فلمی پردے پر واپسی کی جس نے انہیں ایک بار پھر صفِ اول کی نوجوان اداکاراؤں کے مدِ مقابل لاکھڑا کیا۔رواں سال فلم انڈسٹری میں سری دیوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری کا حقدار ٹھہرایا گیا جبکہ CNN IBNکی جانب سے کروائے گئے سروے میں انہیں 100سالوں میں بھارت کی سب سے بہترین اداکارہ بھی تسلیم کیا گیا۔
Post your comments regarding:
Bollywood actress Sri Devi 50th birthday
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Entertainment News انٹرٹینمنٹ

Ration distribution shown so more people will encourage Mani

14:38 راشن تقسیم کا کام دکھانا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کا بھی دل کرے مانی

YouTube has started working on app like Tiktok

14:23 یوٹیوب نے ٹکٹوک جیسی ایپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے

Samina Ahmed and Manzar Sehbai got married

11:59 ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی

Mahira Khan promise to return to tv after completion of film

10:47 ماہرہ خان اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپس آنے کا وعدہس

Famous youtuber & prankster gets tax order

09:24 مشہور یوٹبر کو ٹیکس کو ٹیکس جمع کرانے کا حکم

Pakistan Celebrities stuck in Thailand due to Coronavirus

13:09 پاکستان شوبز کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئی

55th birthday of legend singer Nazia Hassan

12:29 لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55 ویں سالگرہ

Famous Actor Nadia Jamil diagnosed with breast cancer

11:23 مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص

Maya Ali displays her culinary abilities during isolate

09:59 مایا علی قرنطین کے دورانی مہارت دکھاتے ہوے۔

Ayeza Khan & Danish Taimoor features together in Meher Posh

09:53 عائزہ خان اور دانش تیمو ‘مہر پوش’ میں دوبارا ایک ساتھ نظر آییں گے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3