کالعدم تنظیم cahllenge For Governament (confrence

Updated: April 24, 2024 Published: 2010-04-19


(eNews.pk) - ...









مساجد پر قبضے اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں حکومت کیلئے چیلنج ہے‘ علماء


کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکمراں ملک میں نظام مصطفی نافذ کریں تاکہ غیر ملکی مداخلت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ علماء کرام ومشائخ عظام ملک کے آئین کی اسلامی دفعات کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے۔ کراچی میں مساجد پر قبضے اور کالعدم تنظیموں کی بلا روک ٹوک اور آزادانہ سرگرمیاں حکومت کے لئے چیلنج ہیں۔ یہ باتیں مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف‘ صوبائی امیر مفتی محمد جان نعیمی‘ صوبائی ناظم اعلیٰ مفتی محمد شریف سرکی‘ پیر ایوب جان سرہندی‘ علامہ محمد شفیق قادری‘ مفتی عبدالحلیم صدیقی‘ کراچی کے امیر مفتی عبدالعلیم قادری‘ ناظم اعلیٰ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ودیگر نے صوبائی مجالس عاملہ وشوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع کے امراء وناظمین اعلیٰ سمیت عاملہ وشوریٰ کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ سندھ بھر کے معروف علمائے کرام اور مشائخ وعظام نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ 17 جولائی 2010ء کو مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ سندھ کے تحت سہون شریف میں صوبائی ”یارسول کانفرنس“ منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے ممتاز مذہبی رہنما اور علماء کرام خصوصی شرکت کریں گے
Post your comments regarding:
کالعدم تنظیم cahllenge For Governament (confrence
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest City News شہر کی خبریں

Fight with police and car lifters...

10:07 رتوڈیرو: پولیس اور کار لفٹروں میں مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار

Kohat in Blast..!!

12:10 کوہاٹ: کچہ پکا متاثرین کیمپ میں دھماکا، متعدد زخمی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3